ملک میں الزائمر کے 88 لاکھ فعال معاملے

   

اونا، 21 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان میں ضعیف افراد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ الزائمر کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور اس وقت ملک میں الزائمر کے 88 لاکھ فعال کیسز ہیں، جو 2036 تک 1.7 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے ۔ عالمی الزائمر ڈے کے موقع پر انڈین اکیڈمی آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر نریش پُروہت نے اتوار کو کہا کہ ملک میں متوقع عمر (لائف ایکسپیکٹینسی) بڑھنے کے ساتھ زیادہ لوگ اس عمر تک پہنچ رہے ہیں، جہاں الزائمر عام ہو جاتا ہے ۔ عام طور پر یہ بیماری 60 سال کی عمر کے بعد ہوتی ہے ، اس کا سب سے زیادہ پھیلاؤ اڈیشہ اور جموں و کشمیر میں دیکھا گیا ہے ۔ بلاس پور میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے زیر اہتمام ایک بیداری پروگرام میں دماغی تنزلی (ڈیجنریٹیو) بیماریوں پر خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔