ملک میں مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال ہورہا ہے۔ نواب ملک کی گرفتاری پر سنجے راؤت کا بیان

,

   

نینشلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر ملک کو چہارشنبہ کے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے گرفتارکیاہے۔
ممبئی۔ مہارشٹرا کے وزیر نواب ملک کی گرفتاری پر مرکزی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے شیو سینا ایم پی سنجے راؤت نے جمعہ کے روز ملک میں مرکزی اداروں کے غلط استعمال ا کا الزام لگایاہے۔

نینشلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر ملک کو چہارشنبہ کے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے گرفتارکیاہے۔ممبئی میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے راؤت نے کہاکہ ”یہ نہایت ہی بے ہود سیاست ہے۔

جب تم الیکشن ہارتے ہو‘ مرکزی ایجنسیوں اور گورنر ہاوز کا ملک میں غلط استعمال کرتے ہیں۔ مغربی بنگال میں کیاہوا دیکھیں۔ کس قسم کے جمہوریت ہمارے ملک میں چل رہی ہے؟“۔

جمعرات کے روزادتیہ ٹھاکری کی تقریر پر ردعمل پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ایک روز قبل ادتیہ ٹھاکرے نے یوپی میں کہا تھا کہ ملک میں فی الحال نہایت بے ہودہ سیاست چل رہی ہے۔

ہم ساتھ ملکر اس کا مقابلہ کریں گے“۔مذکورہ پی ایم ایل اے کی ممبئی میں خصوصی عدالت نے چہارشنبہ کے روز داؤد ابراہیم منی لانڈرنگ معاملہ میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) نواب ملک کو 3مارچ تک انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں دیدیا ہے۔