ملک میں مسلسل تیسرے دن 8ہزار سے زائد کووڈ-19 کے معاملے سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 10 کی موت

   

نئی دہلی: ملک میں مسلسل تیسرے دن کورونا کووڈ-19 کے 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیر کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 8,084 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ 10 لوگوں کی موت درج کی گئی ہے جن میں سے 3 دہلی میں ہیں۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47,995 ہو گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں اس میں 3482 کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلی پازیٹوٹی کی شرح 3.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ تقریبا 2.21 فیصد ہے۔