ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح میں بتدریج اضافہ

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے گھٹتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 43 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، تاہم شفایاب مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے سے شفایابی کی شرح 97.09 ہوگئی۔ دریں اثنا ہفتہ کو 63 لاکھ 87 ہزار 849 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 35 کروڑ 12 لاکھ 21 ہزار 306 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔اتوارکی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43،071 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ 45 ہزار 433 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران 52 ہزار 299 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 96 لاکھ 58 ہزار 78 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 10،183 سے گھٹ کر 4 لاکھ 85 ہزار 350 ہوچکے ہیں۔