ملک پیٹ میں خانگی ہاسپٹل میں آتشزدگی

   

مریضوں کی منتقلی، علاقہ میں کثیف دھویں سے سنسنی
حیدرآباد ۔ 7 مئی (سیاست نیوز) ملک پیٹ کے علاقہ میں واقع ایک خانگی ہاسپٹل میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ تاہم فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے ہاسپٹل کے مریضوں اور عملہ کو بحفاظت منتقل کردیا گیا جس کے سبب کوئی جانی نقصان کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ فائر انجن گاڑی کے مقام حادثہ پہنچ کر آگ پر قابو پانے سے قبل آگ نے ہاسپٹل کی عمارت کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور ہاسپٹل جل کر خاکستر ہوگیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا جاتا ہیکہ شاٹ سرکٹ اور موسم گرما کے پیش نظر آگ نے شدت اختیار کرلی تھی۔ اسی دوران بلدیہ اور ڈی آر ایف کی ٹیم بھی ملک پیٹ پہنچ گئی اور راحت کاری کے اقدامات کو انجام دیا۔ ہاسپٹل میں لگی آگ اور شعلوں و کثیف دھویں کے سبب سارے علاقہ میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ پولیس ملک پیٹ معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ ع