ملک کو سنگین معاشی بحران کا سامنا:سابق وزیراعظم دیوے گوڑا

   

بنگلورو۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے جمعرات کے دن کہاکہ ملک کو سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ریزرو بینک میں آف انڈیا سے حکومت کو نقد رقم قرض لیتے ہوئے نہیں دیکھا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اب آر بی آئی سے حکومت رقم قرض لے رہی ہے جس کی مالیت 1.76لاکھ کروڑ روپئے ہے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سال 2018-19ء کیلئے 1,23,414 کروڑ روپئے زیادہ حاصل ہوئے اور صدر جمہوریہ نے کہا تھا کہ معاشی سرمایہ کاری فریم ورک میں ترمیم کے بعد 52,627 کروڑ روپئے فاضل قرار پاتے ہیں ۔ دیوے گوڑا نے کہا کہ کئی سرکاری محکموں کے ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیںملی ہیں حالانکہ وہ حکومت کے زیرانتظام شعبہ میں کام کرتے ہیں ۔