ملک کی ترقی کیلئے کانگریسی امیدواررادھا کرشنا کو

   

گلبرگہ سے کامیاب کروانے شاہ نواز خان شاہین کی اپیل
گلبرگہ۔ 5 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ممتاز سماجی خدمت گزار و سابق رکن وارڈ کمیٹی گلبرگہ شاہ نواز خان شاہین نے حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ کے کانگریسی امیدوار مسٹر رادھا کرشنا دوڈ منی کو کامیاب کروانے کے عوا سے پر زور اپیل کی ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ کانگریس کے اقتدار پر آنے کے سبب مل کی ترقی ہوسکتی ہے ۔ دستور کا تحفظ ہوسکتا ہے اور ملک کی مثالی فرقہ وارانہ مذہبی یک جہتی برقرار رہ سکتی ہے َ۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہندوستان کی آزادی سے لیکر آج تک بھی کانگریس ملک کی خدمت کرتی آرہی ہے اور مستقبل میں بھی اپنی کامیابی کی صورت میں وہ ملک سے غربت کے خاتمہ ، فرقہ پرستی کے خاتمہ ، تعلیم کے فروغ ، صنعتوں کے فروغ اور ملک کے سارے عوام کو بہتر سے بہت روزگار فراہم کرنے کے لئے جدو جہد کرسکے گی ۔ انھوں نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ کرناٹک کے چیف منسٹر سدرامیا، صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی مسٹر ملیکارجن کھرگے ، ضلع انچارج وزیر گلبرگہ مسٹر پریانک کھرگے ، وزیر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ، رکن اسمبلی گلبرگہ محترمہ کنیز فاطمہ ، رکن اسمبلی گلبرگہ جنوبی مسٹر الم پربھو پاٹل اور صدر ضلع کانگریس کمیتی مسٹر جگ دیو گتہ دار گلبرگہ سے پارلیامنی امیدوار مسٹر رادھا کرشنا دوڈ منی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔