’’ملیحہ لودھی تم چور ہو ‘‘ ، ایک پاکستانی شہری کا الزام

   

اسلام آباد ۔13 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کو ایک پاکستانی شہری نے ’’سارق‘‘ کہکر پکارا اور اُن پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا۔ اُس نے ملیحہ لودھی سے کہا ’’آپ ہماری نمائندگی کرنے کی مستحق نہیں۔ آپ نے گزشتہ 20 سال میں کیا کردیا؟ ‘‘۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ 2017 ء میں ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں ایک فرضی تصویر کا استعمال کیا تھا اور ہندوستان پر کشمیری بچوں پر پیلیٹ گن سے فائرنگ کرنے کاالزام عائد کیا تھا ۔