ملیریا خطرناک بیماری ، احتیاطی تدابیر ضروری

   

سنگاریڈی میں عالم یوم ملیریا کے موقع پر بیداری ریالی ، ضلع ہیلت آفیسر کا خطاب

سنگا ریڈی 25 اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی میں عالمی یومِ ملیریا کے موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے سنگا ریڈی میں ریلی نکالی گئی ضلع بھر میں ملیریا سے بچاؤ اور عوامی بیداری کیلئے مختلف پروگرام منعقد کیے گئے محکمہ صحت کے مطابق نرسنگ ہومس، میڈیکل کالجوں اور دیہی علاقوں میں خصوصی بیداری مہم چلائی جائے گی تاکہ عوام کو ملیریا جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رکھا جاسکے انہوں نے بتایا کہ ملیریا مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی ایک سنگین بیماری ہے، اس لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کرنی چاہئے۔ احتیاطی تدابیر میں گھروں کے آس پاس پانی جمع نہ ہونے دینا، صفائی کا خاص خیال رکھنا، رات کے اوقات میں مچھر دانی کا استعمال کرنا اور بخار، کپکپی، جسم درد یا کمزوری محسوس ہونے پر فوری طبی معائنہ کروانا شامل ہے۔ ڈاکٹروں نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ بغیر مشورہ دوا استعمال نہ کی جائے۔ ضلع ہیلت آفیسر ڈاکٹر وینکٹ راؤ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملیریا کی علامات ظاہر ہوتے ہی قریبی سرکاری دواخانہ سے رجوع کریں اور احتیاطی اصولوں پر عمل کریں تاکہ اس بیماری کو بروقت روکا جا سکے۔