ممبئی دہشت گرد انہ حملے کے ملزم کو پاکستان میں 15سال قید کی سزا

,

   

ممبئی دہشت گرد حملوں کے سرغنہ حافظ سعید کو پہلے ہی لاہور اے ٹی ایس نے دہشت گردی مالیہ فراہمی کے معاملے میں 68سالوں کی سزا سنائی ہے۔
لاہور۔پاکستان کی ایک مخالف دہشت گردی عدالت نے 2008ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم کو ایک دہشت گردی مالیہ فراہمی معاملے میں 15سال قید کی سزاء سنائی ہے۔

لاہور میں ایک مخا لف دہشت گردی عدالت نے اس ماہ کی اوائل میں لشکر طیبہ کے ایک کارکن ساجد مجید میر کو دہشت گردی کے لئے مالیہ فراہم کرنے کے ایک معاملے میں 15سال قید کی سزاء سنائی تھی پی ٹی ائی کو اس بات کی جانکاری ایل ای ٹی اور جماعت الدعوۃ قائدین کے دہشت گردی کو مالیہ کی فراہمی کے معاملات کی پیروی کرنے والے ایک سینئر وکیل نے دی ہے۔

مذکورہ کاونٹر ٹیررازم محکمہ (سی ٹی ڈی) برائے پنجاب پولیس جو اکثر اس طرح کے معاملات میں سنائی جانے والے سزا کے متعلق میڈیا کوآگاہ کرتا ہے نے میر کے مالی معاونت برائے دہشت گردی کے متعلق مطلع نہیں کیاہے۔

اس کے علاوہ کمیرہ پر جیل میں کاروائی چل رہی تھی جس کے سبب میڈیاکو اجازت نہیں ملی ہے۔مذکورہ وکیل نے مزیدکہاکہ سزا یافتہ میر جو 40کے دہے میں ہیں اپریل میں گرفتاری کے بعد سے کوٹ لاکھ پتھ جیل میں قید ہے۔

انہو ں نے کہاکہ سزا یافتہ پر عدالت نے 400,000روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیاہے۔ایف اے ایف ٹی کے پچھلے میٹنگ سے قبل پاکستان نے ایجنسی کو بتایاتھا کہ ایف ٹی ایف اے کے گرے فہرست سے خود کو ہٹانے کے لئے میر کو گرفتار کرکے سزا دی گئی ہے۔

ساجد میر جس پر امریکی 5ملین ڈالر کا انعام رکھاگیا ہے 26/11ممبئی حملوں جس میں 168لوگوں کی جانیں چلی گئی تھیں کے لئے ہندوستان کی انتہائی مطلوب کی فہرست میں شامل ہے اس سے قبل یہ میر کی موت کا گمان کیاجارہا تھا۔

میر کو ممبئی حملوں کا ’پراجکٹ منیجر‘ قراردیا گیاہے۔ بتایاجارہا ہے کہ میر 2005میں ہندوستان ایک فرضی پاسپورٹ او رفرضی نام کے ساتھ دورے پر آیاتھا۔

ممبئی دہشت گرد حملوں کے سرغنہ حافظ سعید کو پہلے ہی لاہور اے ٹی ایس نے دہشت گردی مالیہ فراہمی کے معاملے میں 68سالوں کی سزا سنائی ہے۔

مذکورہ سزا ایک ساتھ چل رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کئی سالوں تک اسکو قید میں نہیں گذرنا پڑیگا۔

ممبئی حملوں کا اپریشن کمانڈر ذکی الرحمن لقوی کو بھی کئی سالوں کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دونوں سعید اورمکی دونوں ہی لاہور کی کاٹ لوک پتھ جیل میں قید ہیں