ممبئی فلاور کو صوفی بزرگ چشتی کے نام سے موسوم کرنے پر وی ایچ پی کے احتجاج کا انتباہ

,

   

ممبئی۔ممبئی کے مانکھر د میں زیر تعمیر فلائی اور کو صوفی بزر گ خواجہ معین الدین چشتیؒ کے نام سے موسوم کرنے کے متعلق شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ راہول شیوالے کی مانگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وشواہندوپریشد (وی ایچ پی) نے اس کے نفاذ پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

وی ایچ پی ترجمان راج نائر نے کہاکہ ”مانکھرد فلائی اور کو ہندو تہذیب کی عظیم ہستیوں کے علاوہ کسی اور کے نام سے ریاستی حکومت منسوب کرتی ہے تو ہم احتجاج کریں گے۔

اس پر ہم نہیں روکیں گے‘ ہم اپنے احتجاج کو جارحیت تک لے جائیں گے“۔ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) لیڈر رام کدم نے شیو سینا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ پارٹی صر ف انتخابات سے قبل ہی بھگوان رام او رچھتراپتی شیو اجی کو یادکرتی ہے۔کدم نے کہاکہ ”اقتدار میں آنے کے بعد یہ لوگ لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔

اب ایسالگ رہا ہے کہ یہ پارٹی موافق پاکستان نظریات کے لئے سنجیدہ ہے۔ میں چیف منسٹر سے اپیل کرتاہوں کہ وہ مانکھرد برج کو چھتراپتی شیواجی مہاراج کے نام سے موسوم کریں“۔

شیو سینا ایم پی راہل شیوالے نے چیف منسٹر ادھاؤ ٹھاکرے کو10جون کے رو ز مکتوب لکھ کر زیر تعمیر مانکھرد فلائی اور برج او رروڈ کو خواجہ معین الدین چشتی غریب نوازؒ کے نام سے موسو م کرنے کی مانگ کی تھی۔