ممبئی میں عوام کیلئے ڈیلکس کمیونٹی بیت الخلاء کا افتتاح

   

ممبئی: ممبئی کے شمال مغربی مضافات اندھیری میں وارڈ نمبر ۹۹ میں ڈی لکس کمیونٹی بیت الخلاء عوام کے لئے کھل گیا ہے ۔اس کا افتتاح ممبئی کانگریس کمیٹی کے صدر بھائی جگتاپ نے کیا۔جوکہ مقامی خاتون کار پوریٹر مہرمحسن حیدر کی مسلسل جدو جہد کا نتیجہ ہے ۔مذکورہ بیت الخلاء میں صاف صفائی کا بھر پور خیال رکھا گیا ہے ۔ایس ایس پی پروجیکٹ کے تحت ممبئی کے سب سے بڑا ڈیلکس کمیونٹی بیت الخلاء کاکام مکمل ہواہے اور اب وہ لوگوں کے استعمال کے لئے تیار ہے ۔ تمام جدید سہولتوں سے لیس اس بیت الخلاء میںلیڈ ٹی وی بھی لگایا گیا ہے ۔ شری بھائی جگتاپ اور ممبئی کانگریس کے نائب صدر محسن حیدر نے اسی وارڈنمبر 29میں کئی جگہوں پر اسٹریٹ لائٹ کا بھی افتتاح کیا ۔