ممبئی پولیس نے ٹی آ ر پی اسکام چارج شیٹ میں بطور ملزم ارنب گوسوامی کا نام شامل کیا

,

   

دیگر ملزمین میں سی او و پریا مکھرجی‘ شیواندھو مولیلکر اور شیو سندرم کو بھی شامل کیاگیا ہے جس کو اس سے قبل مطلوبہ ملزمین کے طور پرپیش کیاگیاتھا۔


ٹیلی ویثرن ریٹنگ پوائنٹس اسکام(ٹی آر پی) کے متعلق ایک ایف ائی آر درج کرنے کے نو ماہ بعد مذکورہ ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی اور ممبئی پولیس نے ایک ملزم کے طور پر پیش کیاہے اور ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے اس چیانل کے اسکام میں ملوث ہونے کے حوالے سے نام لیاتھا۔

پولیس نے گوسوامی او ر اے آر جی اوٹ لائیر میڈیا(جس کا اپنا رپبلک ٹی وی) کے چار لوگوں کے نام اپنی 1800صفحات پر مشتمل عبوری چارج شیٹ میں لئے ہیں جو ایسپالانڈا میٹرو پولٹین مجسٹریٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے۔

دیگر ملزمین میں سی او و پریا مکھرجی‘ شیواندھو مولیلکر اور شیو سندرم کو بھی شامل کیاگیا ہے جس کو اس سے قبل مطلوبہ ملزمین کے طور پرپیش کیاگیاتھا۔

اب تک پولیس نے 15لوگوں کو اس کیس میں ماخوذ کیاہے جس میں سابق سی ای او براڈ کاسٹ اوڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) پرتھو داس گپتا اور ریپبلک ٹی وی کے سی ای او وکاش خاند چندانی بھی شامل ہیں۔

الزامات میں دھوکہ دہی‘ جعلسازی‘ اور مجرمانہ سازش وغیر ہ شامل ہیں۔مارچ24سال 2021کو مذکورہ ممبئی ہائی کورٹ نے اس وقت کے سی پی پرم بیر سنگھ کے خلاف خصوصی طور پر پولیس سے گوسوامی کی گرفتاری طور پر ”سنگین خرابی‘’پھیلنے کے الزام پر مشتمل درخواست کے ضمن میں راحت فراہم کی تھی۔

پولیس کا دعوی ہے کہ مذکورہ چیانلوں نے ثالثوں جیسے ہنسا ریسرچ گروپ کے ملازمین کو ٹی آر پی میں اضافہ کے لئے پیسے فراہم کئے ہیں جو ٹی آ رپی کی جانچ بی اے آر سی کی ایما پر کرتے ہیں۔