ممبئی کے فوجی علاقہ نیوی نگر سے اسلحہ و گولہ بارود چوری ، دو گرفتار

   

ممبئی، 10 ستمبر (یو این آئی) ممبئی کرائم برانچ نے آج یہاں شہر کے انتہائی ہائی سیکورٹی والے حساس علاقے نیوی نگر نیوی کی ایک رائفل اور 40 زندہ کارتوس چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے رائفل برآمد کر لی ہے ۔ ملزمین کی شناخت راکیش دوبلا اور امیش دوبلا کے طور پر ہوئی ہے جو کہ سگے بھائی ہیں۔ پولیس نے انھیں پڑوس کی ریاست تلنگانہ سے گرفتار کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے آج صبح اس بات کی تصدیق کی کہ کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے ان کے بیانات ریکارڈ کیے اور انہیں ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ممبئی لایا جا رہا ہے۔