ممتا نے راہول کی تنقید کو مسترد کردیا

   

کولکاتہ 28مارچ (سیاست ڈاٹ کام )مالدہ میں ریلی کے دوران کانگریس صدر راہول گاندھی کی سخت تنقید کے بعد ممتا بنرجی نے راہل گاندھی کو بچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کی باتوں پر کیا کہوں؟۔خیال رہے کہ مالدہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے ممتا حکومت پر سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی اور ممتا بنرجی کے کام کاج کرنے کا طریقہ یکساں ہیں اور دونوں جمہوریت کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ممتا بنرجی سے جب راہول کے بیان سے متعلق سوال کیا گیا توانہوں نے کہاکہ انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے۔