ممنوعہ تمباکو اشیاء فروخت کنندہ گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 26 مارچ (سیاست نیوز) سکندرآباد علاقہ میں ممنوعہ تمباکو اشیاء فروخت کرنے والے ایک شخص کو چلکل گوڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ ایم ششیل کمار ساکن برہمن بستی وارث گوڑہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ممنوعہ مختلف اقسام کی تمباکو اشیاء کو ضبط کرلیا جس کی مالیت ایک لاکھ 11 ہزار 860 روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ششیل کمار تمباکو اشیاء کو پان شاپش اور دیگر دکانوں میں فروخت کررہا تھا۔ چلکل گوڑہ پولیس نے ششیل کمار کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے اشیاء کو ضبط کرلیا۔ع