ممنوعہ گٹکھا فروخت کرنے پر ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔/24 فروری، ( سیاست نیوز)ممنوعہ گٹکھا اور پان مسالہ فروخت کرنے کے الزام میں ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے ایک تاجر کو گرفتار کرلیا۔ اس کارروائی میں ٹاسک فورس ٹیم نے نلہ کنٹہ ٹی آر ٹی کوارٹرس میں واقع ایک گودام پر دھاوا کرتے ہوئے ممنوعہ تمباکو اشیاء بشمول بیرونی سگریٹس جن کی مالیت 6 لاکھ روپئے ہے ضبط کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ جی رنجیت کمار جو پیشہ سے تاجر ہے کا تعلق ضلع جگتیال سے ہے اور وہ روزگار کی تلاش میں شہر آیا تھا۔ رنجیت کمار ممنوعہ گٹکھا، سگریٹ وغیرہ کا کاروبار کرنے کیلئے بھاری مقدار میں تمباکو اشیاء علاقہ نلہ کنٹہ شیوم روڈ میں ایک گودام میں رکھا تھا۔ گرفتاری کے دوران پولیس کو یہ معلوم ہوا ہے کہ ترپ بازار کے ساکن محمد فضل اور کشن باغ کے محمد عبدالرؤف اس کاروبار میں مدد کررہے ہیں۔ گرفتار تاجر کو نلہ کنٹہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ب