ممنوعہ گٹکھے کے کاروبار میں ملوث دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /24 مئی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے ممنوعہ گٹکھے کے کاروبار میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے دیڑھ لاکھ مالیتی تمباکو اشیا برآمد کرلئے ۔ پولیس کے بموجب 39 سالہ محمد امتیاز خان ساکن حافظ بابا نگر ، آٹو ڈرائیور شیخ ریاض کی مدد سے گٹکھا فروخت کررہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ امتیاز و ریاض علاقہ کاچی گوڑہ میں ممنوعہ گٹکھا فروخت کررہے تھے کہ ٹاسک فورس ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے گٹکھا اور دیگر تمباکو اشیاء ضبط کرلیا جبکہ کاروبار میں استعمال کئے جانے والے آٹو ٹرالی کو بھی پولیس نے ضبط کرکے انہیں کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔