منتخب امیدواروں کی فہرست جاری I گریڈ

   

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاستی محکمہ بہبود خواتین و اطفال میں مخلوعہ ایکسٹنشن آفیسر گریڈ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے منعقدہ ٹسٹ کے بعد منتخبہ امیدواروں کی فہرست تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے جاری کردی گئی ہے ۔ شریمتی وائی پرساد ، سکریٹری تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی آر ٹی ( ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ ) تقررات کے ایک حصہ کے طور پر اسکول اسسٹنٹ( ہندی جائیدادوں ) کیلئے تیسرے مرحلے کے صداقتناموں کی جانچ ( سرٹیفکیٹس ویریفیکشن ) کیلئے جملہ 164 امیدواروں کو منتخب کیا گیا اور ان منتخبہ امیدواروں کے صداقت ناموں کی جانچ جاریہ ماہ 11 جنوری کو تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن آفس میں عمل میں لائی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائیٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔