مندر میں پجاری کی خودکشی

   

حیدرآباد /11 جون ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں ایک پجاری نے مندر کے کمرے میں خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ وجئے کمار جو پجاری تھا ۔ پیٹ بشیرآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے اس کے والد کی 70 روپئے رقم کا استعمال کرلیا تھا اور اس بات کا علم اس کے والد کو ہوا ۔ اور اس نے اپنے پجاری بیٹے کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ وجئے کمار نے مندر کے اسٹور روم میں جاکر خودکشی کرلی ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔