مندھانا کو ترقی

   

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازی ترین ونڈے درجہ بندی میں ہندوستانی کپتان
میتھالی راج کے نقصان کا سلسلہ جاری

دبئی۔ ہندوستان کی اسمرتی مندھانا اور یستیکا بھاٹیہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی خواتین کے ونڈے میں کھلاڑیوں کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بالترتیب 10 ویں اور 39 ویں نمبر پرآگئیں لیکن کپتان میتھالی راج آٹھویں نمبر پر زوال کے بعد پہنچ گئیں ہیں ۔ نیوزی لینڈ میں رواں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں ہندوستان کے ابتدائی تین میچوں میں 35، 10 اور 30 رنز بنانے والی اسٹار اوپنر مندھانا 663 کی ریٹنگ کے ساتھ ٹاپ 10 میں پہنچ گئی ہیں۔اس دوران بھاٹیہ نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگل کو جاری کی گئی درجہ بندی میں آٹھ مقام بڑھ کر 39 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بائیں ہاتھ کی مندھانا نے آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کے آخری دو میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔متھالی جو گزشتہ دو ہفتوں میں پانچ مقام پر پھسل چکی ہیں، ایک اور مقام کا نقصان برداشت کیا ہے اور اب وہ نیوزی لینڈ کی ایمی سیٹرتھویٹ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ہندوستانی کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف 68 رنز بنانے کے بعد فارم میں واپسی کا اشارہ دیا لیکن منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کی 110 رنز کی جیت کے دوران وہ کھاتہ بھی نہیں کھول سکی۔آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی (730 نشانات) ونڈے بیٹنگ درجہ بندی میں بدستور سرفہرست ہیں لیکن انہیں اپنے ساتھیوں کی جانب سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ بیتھ مونی 725 درجہ بندی کے نشانات کے ساتھ دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔ ان کے علاوہ میگ لیننگ (715) اور ریچل ہینس (712) بھی بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی لورا ولورٹ دو درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پرآگئی ہیں۔ بولروں کی فہرست میں ہندوستانی فاسٹ بولر پوجا وستراکر 13 درجے ترقی کر کے 56 ویں نمبر پرآگئی ہیں جبکہ تجربہ کار جھولن گوسوامی ایک مقام کھسک کر ساتویں نمبر پر آگئی ہیں۔گوسوامی تاہم اپنی بیٹنگ کی طاقت کے ساتھ آل راؤنڈرزکی فہرست میں نویں نمبر پر آگئی ہیں، جب کہ دیپتی شرما جو گزشتہ دو میچوں میں نہیں کھیلی ہیں دو مقام نیچے ساتویں نمبر پرآگئی ہیں۔ بولروں کی فہرست میں انگلینڈ کی اسپنر سوفی ایکلسٹون (773 نشانات) سرفہرست ہیں، جب کہ ان کی ساتھی جیس جوناسن (726 نشانات) دوسرے نمبر پر ہیں۔ افریقی فاسٹ بولر شبنم اسماعیل ، مریجانے کیپ اور آیابونگا کھاکا چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔
بارٹی کو ثانیہ مرزا کی نیک تمنائیں
سڈنی ۔عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ایش بارٹی کی اچانک سبکدوشی سے جہاں دنیائے ٹینس حیران ہے وہیں ہندوستانی اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔ثانیہ نے کہا کہ زندگی کے ایک نئے سفر کیلئے انکی نیک تمنائیں ہیں۔