منشیات کی فروخت کرنے والا نائیجیریائی باشندہ گرفتار

   

حیدرآباد/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ڈرگس فروخت کرنے والے نائجیریائی باشندہ کو انسداد منشیات بیورو اور فلم نگر پولیس نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈیوڈ اوکا جو نائجیریائی باشندہ ہے بزنس ویزا پر ہندوستان آیا تھا اور اس نے ویزا کی مدت ختم ہونے پر حیدرآباد اور بنگلور میں ڈرگس کا کاروبار شروع کردیا۔ پولیس سے بچنے اس نے چرچ کا پادری ہونے کا ڈھونگ کیا ۔ وہ آل انڈیا نائجیرین اسٹوڈنٹس اینڈ کمیونیٹیز اسوسی ایشن کا چیرمین بھی ہے۔ ڈیوڈ اوکا ہندوستان میں رہنے نائجیریا کا فرضی پاسپورٹ اور ہندوستانی فرضی ویزا تیار کیا اور بنگلور سے یہ کاروبار چلارہا تھا۔ اطلاع پر تلنگانہ پولیس کی ٹیم نے بنگلور پہنچ کر نائجیریائی باشندہ کو گرفتار کرلیا اور اسکے قبضہ سے 264 منشیات کی گولیاں، موبائیل فونس برآمد کرلئے۔ پولیس نے بتایا کہ 2021 میں نائجیریائی باشندہ کے خلاف بنگلور ڈی جے ہالی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ اسکے قبضہ سے 10.56 لاکھ مالیتی منشیات برآمد کرلئے گئے۔ ب