اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) سکیورٹی جو سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو فراہم کی گئی تھی، وزارت داخلہ کی جانب سے ہٹا لی گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کو Z+ زمرہ کی سکیورٹی بدستور جاری رہے گی۔ وزارت نے مزید کہا کہ سکیورٹی احاطہ پر موجودہ نظرثانی وقفہ وقفہ سے کیا جانے والا پیشہ ورانہ عمل ہے جو خطرہ کے اندیشے پر مبنی ہوتا ہے اور یہ سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے بالکلیہ پیشہ ورانہ تجزیے کی اساس پر ہوتے ہیں۔