منوج تیواری کے خلاف شکایت پر عدالت کرے گی سنوائی

,

   

نئی دہلی۔پیر کے روز ایک عدالت نے بی جے پی کے دہلی چیف منوج تیواری اور پارٹی کے ترجمان ہریش کھرانہ کے خلاف چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال کے متعلق مبینہ طورپر توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرنے کے متعلق ہتک عزت مقدمہ درج کرنیپر رضامندی ظاہر کی ہے۔

چیف منسٹر اروند کجریوال جیب کی چھت پر کھڑے تھے جس وقت ایک شخص ان کی گاڑی پر چھلانگ لگادی اور مئی 4کے روز ویسٹ دہلی میں روڈ شوکے دوران انہیں تمانچہ رسید کیاتھا۔

ایڈیشنل چیف میٹرو پولٹین مجسٹریٹ سمر ویشال نے شکایت کردہ کو ہدایت دی کہ وہ شواہد پیش کرکے او رمعاملہ30مئی تک ملتوی کردیا۔

عآپ کے رکن سوشیل کمار نے ایڈوکیٹ محمد ارشاد کے ذریعہ پٹیشن دائر کروایا جس میں دعوی کیاگیا ہے مذکورہ بی جے پی لیڈرس نے نیوز او رسوشیل میڈیا کا استعمال اس دعوی کیا کہ”دونوں لوگوں نے مشترکہ مقصد سے ہت عزت کا جرم کیاہے“۔

پٹیشن میں کہاگیا ہے کہ ”دونوں نے فرضی اور افسوسناک بیان دیا ہے تاکہ شکایت کردہہ اور اے اے پی کی شبہہ کو خراب کرسکے۔

اظہار خیال کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی دوسری شہری کی توہین کریں۔ وقار کا تحفظ بنیادی حق ہے۔ یہ انسانی حقوق بھی ہے“