منوگوڑ کے رائے دہندوں سے ٹی آر ایس قائد شریف الدین کی اپیل

   

حیدرآباد۔/2 نومبر، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سینئر قائد محمد شریف الدین نے منوگوڑ کے رائے دہندوں سے اپیل کی ہے کہ ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس امیدوار کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بنائیں۔ شریف الدین جو منوگوڑ میں پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لے چکے ہیں یقین ظاہر کیا کہ رائے دہندے بی جے پی اور کانگریس کے پروپگنڈہ کا شکار نہیں ہوں گے اور ٹی آر ایس کی مکمل تائید کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کے سی آر نے بی آر ایس کے قیام کے ذریعہ اہم رول ادا کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ بی جے پی اور کانگریس کو ہضم نہیں ہورہا ہے۔ ٹی آر ایس کو شکست دینے کیلئے دونوں پارٹیاں متحد ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منوگوڑ کی کامیابی کے بعد نہ صرف تلنگانہ بلکہ ملک میں ٹی آر ایس کے قومی سیاسی سفر کا آغاز ہوگا۔ر