منگل ہاٹ قتل کیس کے دو ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد۔ منگل ہاٹ پولیس نے نوجوان کے قتل کیس میں دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ بی مہیش اور اس کا ساتھی 28 سالہ جے سمن کو نریش نامی نوجوان کے قتل میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2018 میں نریش نے سمن کے ہمراہ مہیش کمار کا قتل کرنے کی کوشش کی تھی اور اس سلسلہ میں اقدام قتل کا ایک مقدمہ پولیس اسٹیشن منگل ہاٹ میں درج کیا گیا تھا۔ سمن نے وکیل کے ذریعہ نریش کی ضمانت کروائی تھی اور جیل سے رہائی عمل میں آئی تھی۔ سمن نریش سے وکیل کی فیس اور دیگر اخراجات لوٹانے کیلئے اصرار کررہا تھا لیکن نریش کے انکار پر اس نے مہیش کے ساتھ مل کر نریش کا قتل کردیا۔ پولیس منگل ہاٹ نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔