منی لانڈرنگ معاملے میں پکڑے جانے والے پہلے برسرخدمات مہا منسٹر بن گئے ہیں ملک

,

   

ملک کی گرفتاری نے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کردی ہے
ممبئی۔ایک بدنام اراضی سودے سے پیدا ہونے والے مبینہ منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں 15گھنٹوں کے قریب تحویل‘ تفتیش اورگرفتاری کے چلنے والے ڈرامے کے بعد ممبئی میں ایک خصوصی پی ایم ایل اے کی عدالت نے چہارشنبہ کے روز مہارشٹرا کے وزیر نواب ملک کو 3مارچ تک کے لئے اٹھ دنوں کی ای ڈی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

چہارشنبہ کے روز تحویل میں لئے جانے کے اٹھ گھنٹوں بعد ملک کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیاگیاہے۔

جس کے بعد دفاعی ٹیم نے اسی کی مخالفت کرتے ہوئے 14دنوں کی تحویل کے خلاف ایک زبردست قانونی جنگ شروع کردی ہے۔

اس پیش رفت سے برسراقتدار مہا وکاس اگھاڑی(ایم وی اے)حکومت کے لئے ایک زبردست جھٹکا دیاہے کیونکہ سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادینے کی وجہہ ملک کے پہلے گرفتار ہونے والے ریاستی کابینی وزیر بن گئے ہیں نواب ملک۔شیوسینا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی‘ کانگریس کے اعلی قائدین کے درمیان متواتر ملاقاتوں کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے کہ عدالتی احکامات سے بالاتر ملک کو اقلیتی امور کی وزرات سے استعفیٰ دینے کے لئے مجبور نہیں کیاجائے گا۔

چہارشنبہ کی دوپہرای ڈی اسٹنٹ ڈائرکٹرنیراج کمار نے اپنے احکامات میں لکھا ہے کہ ایجنسی کے بعد اس کو ”ماننے کا وجہہ“ یہ ہے کہ ملک”پی ایم ایل اے کے دفعات کے تحت ایک قابل سزا جرم کے لئے قصور وار پائے گئے ہیں“اور اسی کے بموجب ان کی 2.45سہ پہر میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

رسمی گرفتاری کے فوری بعد ملک کو ای ڈی کی ٹیم طبی جانچ کے لئے ایک سرکاری اسپتال لے کر گئی جہاں سے انہیں پی ایم ایل اے کی مقرر ہ خصوصی عدالت میں لے جایاگیاہے۔

ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انل سنگھ ای ڈی کی جانب سے پیش ہوئے وہیں سینئر وکیل امیت دیسائی ملک کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے تھے‘ جبکہ وزراتی ساتھی‘ سیاسی جہدکار اور رشتہ دار بھی عدالت کو پہنچ گئے تھے۔

ان کے اردگر ای ڈی دفتر سے باہر آتے وقت سی ائی ایس ایف‘ پولیس اور ای ڈی کا عملہ تھا‘ چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ سفید کرتا پاجاما پہنے ہوئے ملک نے ہوا میں اپنا ہاتھ لہرایا اور اپنے حامیوں کے لئے اعلان کیاکہ”جھونکا گا نہیں‘ لڑیں گے اور جیتیں گے“او رپھر انہیں گاڑی میں بیٹھا دیاگیاتھا۔

تیز ی کے ساتھ ہونے والی اس پیش رفت کی شروعات صبح 4:30بجے اس وقت شروع ہوئی جب ایک ای ڈی او رسی ائی ایس ای ٹیم نے ملک کے گھر پر دستک دی اور17سال پرانے کرلا اراضی معاملے کے کیس جس میں ایک مافیا گروہ شامل ہے جس میں مبینہ منی لانڈرنگ کے زوایہ بھی رونما ہوا ہے پر تفتیش کے کچھ گھنٹوں بعد حراست میں لے لیا۔

مذکورہ ای ڈی نے سی ائی ایس ایف اور ممبئی پولیس کی ٹیمیں اس کام کے لئے تعینات کردی تھیں حالانکہ ملک کی تحویل کے خلاف ایجنسی کے دفتر کے باہر صبح سے ہی بڑے پیمانے پر این سی پی کے کارکنان احتجاجی مظاہرے انجام دے رہے تھے۔

ای ڈی کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے ایم وی اے حکومت میں پہلے برسراقتدار وزیراور این سی پی کے دوسرے سینئر لیڈر 62سالہ نواب ملک بن گئے ہیں۔ سابق ہوم منسٹر انل دیشمکھ کو 2نومبر2021کے روز ای ڈی نے مبینہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتارکیاتھا۔

ملک کی گرفتاری نے این سی پی صدر شر د پوار‘ کی چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے‘ ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار‘ ہوم منسٹر دلیپ والسی پٹیل‘ چگن بھوجپل‘بالا صاحب تھوراڈ‘اشوک چوہان اور دیگرکے ساتھ چہارشنبہ کے روز ایک ہنگامی ملاقات کی مصروف ترین سرگرمیوں کا سبب بن گئی۔

ایم وی اے ساتھیوں او رشرد پورا‘ جیانت پٹیل‘ سوپریا سولی‘ مجید میمن‘ چگن بھوجپل‘ ودیا چوہان‘ سنجے راؤت‘ کشور تیواری‘ نانا پتولی‘ چوہان‘ نسیم خان او ردیگر جیسے قائدین نے ای ڈی کی ملک کے خلاف کاروائی کو اپنی شدید تنقید کانشانہ بنایاہے اور کہاکہ اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لئے انتقامی سیاسی کے ذریعہ نشانہ بنانے سے وہ ”جھکنے والے“ نہیں ہے اور مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کو ان پر تھوپ پر انہیں ”خاموش“ نہیں بیٹھایاجاسکتا ہے۔

ساتھ ساتھ ہی مذکورہ اپوزیشن بی جے پی نے اپنی10مارچ کے اعلان کردہ ڈیڈ لائن سے قبل ہی ایم وی اے حکومت کو گرانے اور بدنام کرنے کی اپنی کوششوں میں تیزی لانے کے لئے اپنی تلواروں کو تیز کرنا شروع کردیاہے۔

اپوزیشن لیڈر دیویندر فنڈناویس نے ”شدید سنگین“ معاملہ قراردیا او رکہاکہ کروڑ ہا روپئے کی اراضی مبینہ طور پر معمولی رقم کے ذریعہ قبضہ کرلی گئی ہے جس میں مفرور ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کا تعلق ہے‘ ملک کے غدار وں سے ہاتھ ملایاگیا ہے اور پیسوں کا استعمال دہشت گرد ی اورمخالف ملک سرگرمیوں میں کیاگیاہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پٹیل کی مانگ ہے کہ اب ملک گرفتار ہوگئے ہیں انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہئے اور وہ منسٹرس جو مختلف الزامات کاسامنا کررہے ہیں انہیں کابینہ سے فوری استعفیٰ دیدینا چاہئے‘ ناکامی پر بی جے پی ریاست کی سڑکوں پر احتجاج کرے گی۔

جمعرات کی صبح ایم وی اے نے نیرمن پوائنٹ پر منترالئے کے قریب مہاتماگاندھی کے مجسمے کے روبر و ردھرنے کااعلان کیااس کے علاوہ ملک کی گرفتاری کے خلاف ریاست گیراحتجاج کا بھی اعلان کیاتاکہ اس بات کو اجاگرکرسکے کے مرکزی تحقیقاتی اداروں کے استعمال کے ذریعہ کس طرح مہارشٹرا حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے برسراقتدار دیگر ریاستوں کی حکومتوں کو گرانے کی کوشش کی جارہی ہے