منی پور تشدد۔امیت شاہ نے 24جون کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا۔

,

   

آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسواس سرما کی دہلی میں چہارشنبہ کی رات امیت شاہ سے ملاقات کے فوری بعد کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ لیاگیاہے۔


نئی دہلی/امپال۔یونین ہوم منسٹر امیت شاہ نے مبنی پور کے حالات پر نئی دہلی میں تبادلہ خیال کے لئے 24جون کو ایک کل جماعتی اجلاس بلایاہے۔وزرات داخلی امور نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”منی پور کے حالات پر تبادلے خیال کے لئے یونین ہوم منسٹر امیت شاہ 24جون کے روز نئی دہلی میں 3بجے کل جماعتی اجلاس بلایاہے“۔

آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسواس سرما کی دہلی میں چہارشنبہ کی رات امیت شاہ سے ملاقات کے فوری بعد کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ لیاگیاہے۔سرما جو این ڈی اے کے شمال مشرقی چیاپٹر این ای ڈی اے(نارتھ ایسٹ ڈیموکرٹیک الائنس) کے کنونیر بھی ہیں نے 10جون کو امپال کا دورہ کیا اور منی پور کے اپنے ہم منصب این بیرن سنگھ اوردیگر تنظیموں کے ساتھ سلسلہ وار ایک بات چیت کی بھی کی تھی۔

سرما نے گوہاٹی میں کوکی کمیونٹی کے کچھ عسکریت پسند گروپوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی تھی۔کوکی نیشنل آرگنائزیشن (کے این او) ترجمان سائیلن ہوکیپ نے وہیں چیف منسٹر آسام سے گوہائی میں ملاقات کے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تبادلہ خیال ”کافی مثبت رہا اور اس کی صحیح سمت پیش رفت“ ہورہی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ”ہم نے لڑائی بندی ختم کرنے اور وادی میں دونوں جانب سے کسی بھی تشدد کے خاتمہ پر بات کی ہے۔ ہم مثبت ردعمل ملا ہے۔ہم پر امید ہیں کہ یونین ہوم منسٹر امیت شاہ او رآسام چیف منسٹر بحران کے کئے م ثبت اقدامات اٹھائیں گے“۔

یونین ہوم منسٹر نے بھی چار دن (29مئی سے یکم جون) تک شور ش زدہ ریاست کا دورہ کیاتھا اور مختلف طبقات‘45سے زائد تنظیموں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگوں شمال مشرقی ریاست میں امن اورمعمول کو بحال کرنے کے اقدامات کے طور پر ملاقات کی تھی۔ مرکزی وزیرداخلہ نے منی پور کے حالات سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیاتھا۔

ان اقدامات میں ریاست میں تشدد کی تحقیقات کے لئے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کی نگرانی میں ایک تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل‘گورنر انو سویا بوکی کی سربراہی میں اعلی سطحی امن کمیٹی کی تشکیل‘ سازش کے کچھ مخصوص معاملات کی سی بی ائی جانچ‘ چیف سکیورٹی مشیر کلدیپ سنگھ کی سربراہی میں مشترکہ سیکورٹی کمانڈ‘ جو کہ سی آر پی ایف کے سابق سربراہ ہیں‘ متاثرین کے خاندانوں کے لئے امدادی پیاکج اور متاثرہ خاندانوں کے مکانات کی تعمیر تشکیل کے شامل ہیں۔