منی پور تشدد۔ ریاستی حکومت سے این ایچ آر سی نے کہا مرنے والوں کے رشتہ داروں کو 10لاکھ روپئے ادا کریں

,

   

منی پور کی آبادی میں میتی طبقہ 53فیصد ہے اور اکثریت امپال وادی میں رہتی ہے۔ قبائیلیوں میں ناگا اور کوکیوں کی آبادی 40فیصد ہے اور پہاڑی اضلاعوں میں رہتی ہے۔


گوہاٹی۔مذکورہ نیشنل ہیومن رائٹس (این ایچ آ رسی) نے منی پور حکومت سے کہاکہ چار ہفتوں کے اندر منی پور مئی نسلی تشدد میں مرنے والوں کے افراد خاندان کو 10لاکھ روپئے معاوضہ ادا کریں۔شمال مشرقی ریاستوں سے معاملات کی سنوائی کے لئے دوروزہ کیمپ کی تکمیل کے بعد این ایچ آر سی نے منی پور حکومت کو حکم دیاکیہ مکانات کی تباہی کا تخمینہ مکمل کریں گے اور متاثرین کو اندرون تین ہفتے 10لاکھ روپئے معاوضہ ادا کریں گے۔

این ایچ آر سی نے ریاستی حکومت کو یہ بھی ہدایت دی کہ منی پور سے گذر نے والی قومی شاہراؤں 2اور 37پر سے رکاوٹیں ہٹائیں۔

این ایچ آر سی چیرپرسن جسٹس ارون کمارمشرا نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ”ہمیں بتایاگیا ہے کہ93افراد کے رشتہ دار وں نے بتایاکہ‘ جو تشدد میں مارے گئے ہیں 10لاکھ روپئے معاوضہ دیاگیاہے۔

ہمیں بتایاگیا ہے کہ ایک خاص تاریخ تک 180لوگ مارے گئے ہیں۔ ہم نے ان سے کہاہے کہ چار ہفتوں کے اندر باقی لوگوں کے قریبی رشتہ داروں کو معاوضہ ادا کرنے کے عمل کومکمل کریں اور ہمیں رپورٹ کریں“۔

انہوں نے مزید کہاکہ تشدد کے دوران مکانات کے منہدم کی دوبارہ تعمیر کے متعلق کمیشن نے منی پور حکومت کو ہدایت دی کہ چھ ہفتوں کے اندر تخمینہ مکمل کرلیں تاکہ پہلے سے موجود اسکیم کے مطابق معاوضہ تقسیم کیاجاسکے۔

جسٹس مشرا نے کہاکہ ”حکومت نے مکانات کی دوبارہ تعمیر کے لئے 10لاکھ روپئے معاوضہ کی ایک تجویز رکھی ہے۔ ان سے کہاگیا ہے کہ اس عمل کو پورا کریں تاکہ مکانات کی دوبارہ تعمیر کا عمل جلد سے جلد شروع کیاجاسکے“۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ منی پور کے بعض حصوں میں اب بھی تشدد جاری ہے‘ مذکورہ این ایچ آر سی نے ریاستی حکومت سے کہاکہ حالات کو معمول پرلانے کے لئے ایک روڈ میاپ تیار کریں اور قومی شاہراؤں 2اور 37پر سے جلد ازجلد رکاوٹیں ہٹائیں۔

جسٹس مشرا کے ہمراہ این ایچ آر سی ممبرس ڈاکٹر دنیانیشوار منوہر مولے اورراجیوجین‘ سکریٹری بھارت لال‘ راجسٹرار (قانون)سراجیت دیو اور سینئر عہدیدار ن نے کیمپ میں شرکت کی۔منی پور کی آبادی میں میتی طبقہ 53فیصد ہے اور اکثریت امپال وادی میں رہتی ہے۔

قبائیلیوں میں ناگا اور کوکیوں کی آبادی 40فیصد ہے اور پہاڑی اضلاعوں میں رہتی ہے۔