منی پور کے چورا چند پور کے ریلیف کیمپ پہنچے راہول گاندھی

,

   

راہول گاندھی اپنے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے پیچھے تھے کیونکہ ریاستی پولیس نے تشدد کے خوف سے ان کے قافلے کو روک دیاتھا۔


امپال۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے جمعرات کے روز منی پور میں چورا چند پور ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچے اور نسلی تشدد کے بے گھر متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔

راہول گاندھی ایک ریلیف کیمپ گئے اور وہاں پر رہنے والوں سے بات چیت کی۔راہول گاندھی اپنے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے پیچھے تھے کیونکہ ریاستی پولیس نے تشدد کے خوف سے ان کے قافلے کو روک دیاتھا۔

کانگریس لیڈر کو امپال سے 20کیلو میٹر کے قریب فاصلے پر بشن پور میں ان کے قافلے پر حملے کے خوف میں پولیس نے روک دیاتھا۔ ائیر پورٹ کے ایک ذریعہ نے بتایاکہ”راہول گاندھی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے چورچند پور پہنچے ہیں۔

ہیلی کاپٹر میں پولیس اور ایڈمنسٹر یشن کے اعلی حکام بھی ان کے ساتھ موجو دتھے“۔مظاہرین پر مقامی پولیس نے بشن پور میں آنسو گیس کا استعمال کیا جس میں کچھ چاہتے تھے کہ وہ چوراچند پور جائیں ہیں کچھ ان کے دور ے کی مخالفت کررہے تھے“۔

گاندھی کے حامی بشمول خواتین کی ایک بڑی تعداد بشن پور کی سڑکوں پر اتر کر چورا چند پورا جانے کی انہیں اجازت دینے کی مانگ کی۔

ان میں سے ایک عورت نے کہاکہ”اگر (مرکزی ہوم منسٹر) امیت شاہ چورا چند پور جاسکتے ہیں تو راہول گاندھی کیوں نہیں؟“۔