موئسچرائزنگ جلد کی خوبصورتی و شادابی کی زینت

   

ہم سب جانتے ہیں کہ جلد کی خوبصورتی وشادابی کو برقرار رکھنے کیلئے جلد کی موئسچرائزنگ کرنا بے حد ضروری ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ موئسچرائزنگ کریم کے استعمال کا درست طریقہ کار کیا ہے؟ آپ اپنی جلد کو بہتر طریقے سے موئسچرائز کرسکیں گی۔٭ ایسی موئسچرائزنگ پروڈکٹ کا استعمال کریں جو آپ کی جلد سے مطابقت رکھتی ہو جس کو لگانے کے بعد آپ کو اپنی جلد میں نرمی محسوس ہو۔٭ نہانے کے فوراََ بعد موئسچرائزنگ کریم کا استعمال کریں کیونکہ آپ کی جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کریک دم خشک ہو جاتی ہے لیکن موئسچرائزنگ کا فوری استعمال آپ کے جلد خلیات کی سطح میں پانی محفوظ کرتے ہوئے اسے نرمی بخشتا ہے۔٭ اپنے ہاتھوں سے جسم کے ہر اس حصے کو موئسچرائز کریں جہاں آپ کو ضرورت محسوس ہو جیسا کہ نہانے کے بعد سردموسم میں درزش سے پہلے اور ہر بار ہاتھ منہ دھونے کے بعد موئسچرائزنگ کریم ضرور لگائیں۔اگرچہ آپ اپنے ہاتھوں اور جسم کے ظاہری حصوں کو نظر انداز کردیا کرتی ہیں جبکہ یہ حصے خاص طور پر صابن اور دوسرے کیمیائی عناصر سے زیادہ متاثرہوتے ہیں۔٭ اگر چہر ے کو خشک محسوس کریں تو اس پر زیادہ مقدار میں کریم نہ لگائیں بلکہ ایسی آئل بیسڈموئسچرائزنگ کریمز کا استعمال کریں جو ہائیڈریٹنگ خصوصیات کی حامل ہوں۔ اپنے چہرے اور خاص طور پر ہاتھوں اور پیروں پر کریم ضرور لگائیں کیونکہ یہ خشک ہواوں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔جلد کی اچھی نگہداشت کیلئے موئسچرائزنگ بنیادی عمل ہے اس کے استعمال سے جلد اور ماحولیاتی آلودگی کے درمیان رکاوٹ پیدا ہوتی ہے چونکہ خواتین کی جلد سالہا سال ماحولیاتی آلودگی کے نقصان دہ اثرات کا سامنا کرتی ہے لہٰذا موئسچرائزنگ کریم انہی ضرررساں اثرات سے جلد کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔صاف وشفاف تروتازہ نرم ونازک اور جھریوں سے پاک جلد کے حصول کی کوششوں میں جدید قسم کے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروانے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی جلد کی روزانہ باقاعدگی سے موئسچرائزنگ کا خصوصی اہتمام کریں اور اپنی جلدکی ساخت سے ہم آہنگی رکھنے والی موئسچرائزنگ اور اسکن نورشمنٹ کریمز استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ موئسچرائزنگ آپ کی جلد کو جاذب نظر بناتی ہے، موئسچرائزنگ کریم کی تہیں آپ کی جلد کی نمی کو برقرار رکھتی ہے۔