موبائیل فون دکان میں سرقہ کی سنگین واردات

   

حیدرآباد۔ 9 جون (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ ملک پیٹ میں موبائیل فون کی دکان میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق Lot موبائیل پرائیویٹ لمیٹیڈ موسیٰ رام باغ کے اسٹور مینیجر کے رامو نے ملک پیٹ پولیس اسٹیشن میں سرقہ کی ایک شکایت درج کروائی۔ بتایا جاتا ہے کہ حسب معمول موبائیل شاپ کے انتظامیہ نے کل رات 10:30 بجے دکان بند کردیا تھا اور آج صبح ملازمین جب شوروم کھولنے وہاں پہونچے تو شوروم کا شٹر ٹوٹا ہوا پایا اور وہاں سے 100 سے زائد قیمتی موبائیل فونس اور 85,000 روپئے کا سرقہ کرلیا گیا۔ شکایت میں یہ بھی بتایا گیا کہ سارقین نے سرقہ کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈنگ سسٹم بھی لے کر فرار ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر ملک پیٹ پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ کر کلوز ٹیم کو طلب کیا۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔