مودی نے این ڈی اے اراکین پارلیمنٹ سے کہا:لوک سبھا 2024انتخابات کے لئے سرگرمی کے ساتھ تیاریاں شروع کردیں۔

,

   

وزیراعظم مودی نے کلسٹر 4میٹنگیں تلنگانہ‘ اے پی‘ تاملناڈو‘ کرناٹک‘ کیرالا‘ پانڈیچری‘ انڈومان اورنیکوبار جزیرہ اور لکشادیپ کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بھی کیں۔


نئی دہلی۔وزیراعظم نریندرمودی نے این ڈی اے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ایک ملاقات کی جس میں انہیں 2024لوک سبھا انتخابات کیلئے سرگرمی کے ساتھ تیاری شروع کردینے کا مشورہ دیاہے۔

وزیراعظم مودی نے میٹنگ میں کہاکہ ”جتنا زیادہ ہوسکے اپنے حلقے میں رہیں‘ سرکاری اسکیمات کو عوام تک پہنچائیں‘ ان اسکیمات کے فوائد سے عوام کو واقف کروائیں‘ حکومت کے منصوبوں سے عوام کو آگاہ کریں“۔ ایک اہم ذرائع نے اے این ائی کو بتایاکہ یہ ملاقات ایک گھنٹہ کی رہی ہے۔

حکومت کے 9سال مکمل ہونے پرچلائی جانے والی ’جن رابطہ مہم‘جو مسلسل جاری کو آگے بڑھانے کے لئے وزیراعظم مودی نے مزیدہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پورے جوش وخروش کے ساتھ کام کریں کیونکہ انتخابات کے لئے صرف چند ماہ رہ گئے ہیں۔

لوک سبھا2024انتخابات کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے مہارشٹرا بھون میں نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس(این ڈی اے) کے اترپردیش میں کاشی اوراودھ علاقے کے اراکین پارلیمنٹ کے گروپ سے چہارشنبہ کے روز ملاقات کی ہے۔

کلسٹر3کے میٹنگ میں یونین منسٹر راجناتھ سنگھ او رہوم منسٹر امیت شاہ بھی موجود تھے جس کی میزبانی انوپریا پٹیل اور مہندر ناتھ پانڈے نے کی تھی۔وزیراعظم مودی نے کلسٹر 4میٹنگیں تلنگانہ‘ اے پی‘ تاملناڈو‘ کرناٹک‘ کیرالا‘ پانڈیچری‘ انڈومان اورنیکوبار جزیرہ اور لکشادیپ کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بھی کیں او ریہ ملاقات بھی ایک گھنٹہ طویل چلی۔بی جے پی سربراہ جے پی نڈا اس اجلاس میں موجود تھے۔

اس میٹنگ کے میزبان پرہلاد جوشی اور وی مرلی دھرن پانڈے تھے۔ پارلیمنٹ کے انیکسی عمارت میں یہ میٹنگ پیش ائی ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز وزیر اعظم مودی نے ویسٹ اترپردیش‘ بندیلکھنڈ او ربرج علاقے کے این ڈی اے اراکین پارلیمنٹ سے مجوزہ لوک سبھا2024انتخابات کی تیاریوں کے ضمن میں ملاقات کی تھی او ران پر بھی زیادہ سے زیادہ لوگوں سے جڑنے‘ حکومت کی اسکیمات سے انہیں واقف کروانے‘ زمین سے جوڑے رہنے او رزمین سطح پر اثر انداز ہونے والے پروگراموں کو ترجیح دینے پر زوردیاتھا۔

وزیر اعظم مودی جس کی صدرات میں یہ ملاقاتیں ہوئی تھیں نے اراکین پارلیمنٹ کو مجوزہ تہواروں کے لئے پروگراموں کا منصوبہ بنانے اور لوگوں تک رسائی کو بڑھانے تاکہ عوام سے جوڑے رہنے کوکہا ہے۔۔

مغربی بنگال‘ اڈیشہ اورجھارکھنڈ کے این ڈی اے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ اس اتحاد کا25سالہ سفر بے مثال رہا ہے اور این ڈی اے کا مقصد اس کو مزید آگے لے جانا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے مجوزہ 2024لوک سبھا انتخابات میں جیت پر زوردیا کیونکہ انہوں نے کہاکہ این ڈی اے کے نو سالہ دور اقتدار ”بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بے مثال کام“ پر مشتمل رہا ہے۔