مودی نے ملک کا بڑا حصہ چین کے حوالے کر دیا:راہول

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی زمین کا ایک بڑا حصہ خاموشی سے چین کے حوالے کر دیا ہے ۔ راہول نے ٹویٹ کیاکہ چین نے اپریل 2020تک کی حالت کو بحال کرنے کے ہندوستان کے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔ وزیراعظم نے بغیر کسی لڑائی کے چین کو 1000 مربع کلومیٹر زمین دے دی ہے ۔ راہول نے کہا کہ چین نے سرحد پر جوں کا توقع موقف برقرار رکھنے کی ہندوستان کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ ملک کی سرحد کا جو حصہ خاموشی سے چین کے حوالے کیا گیا ہے کیا وہ واپس ملے گا؟ انہوں نے کہا کہ کیا ہندوستانی حکومت بتا سکتی ہے کہ اس علاقے کو دوبارہ کیسے حاصل کیا جائے گا۔