مودی کی خلیج کے قائدین سے بات چیت کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

   

نئی دہلی ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ابوظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید النیہان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے فون پر بات کی اور کورونا وائرس وباء سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ابوظہبی کے کراؤن پرنس کے ساتھ بات چیت میں وزیراعظم نے ہندوستانی تارکین وطن کی موجودہ صورتحال میں مدد کیلئے ان سے اظہار تشکر کیا۔ دونوں قائدین نے جاریہ صورحال کے بارے میں ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ کرنے سے اتفاق کیا ۔