مودی کی سرکاری دورہ پرمتحدہ عرب امارات آمد

,

   

ابوظہبی : وزیراعظم ہند نریندر مودی سرکاری دورہ پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے بذریعہ ٹوئٹ ائیر پورٹ پر استقبال کرنے پر ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان سے ملاقات کرکے تفصیلی گفتگو کریں گے۔ وزیر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اپنے اس دورے کے دوران اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کریں گے اور توانائی، تعلیم، صحت، خوراک، فن ٹیک، دفاع اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کے مطابق یہ عالمی مسائل بالخصوص UNFCCC کے COP28 کی یو اے ای کی صدارت اور جی 20 کی ہندستان کی صدارت کے تناظر میں جس میں UAE ایک خصوصی مدعو ہے، پر تبادلہ خیال کرنے کا بہترین موقع پے۔