مودی 2024میں دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ سنجے راؤت

,

   

راؤت نے کہاکہ راجستھان‘ چھتیس گڑھ‘ مدھیہ پردیش اورتلنگانہ میں کانگریس بڑی پارٹی ہے
ممبئی۔ شیو سینا(یو بی ٹی) دھڑے کے لیڈرسنجے راؤت نے کہاکہ ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی 2024کے لوک سبھا الیکشن میں دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راؤت نے کہاکہ ”خاص طور سے 2024کے لوک سبھا انتخابات کے لئے انڈیا اتحاد قائم کیاگیا ہے اور 2024انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال اتحادی اجلاس میں جاری ہے۔

میں یہ ضروری کہوں گا کہ مجوزہ لوک سبھا2024انتخابات میں بی جے پی حکومت نہیں بنائے گی۔ مودی 2024میں وزیراعظم نہیں بنیں گے‘ مرکز میں بی جے پی کی حکومت نہیں بنے گی“۔

راؤت نے کہاکہ راجستھان‘ چھتیس گڑھ‘ مدھیہ پردیش اورتلنگانہ میں کانگریس بڑی پارٹی ہے۔ لہذا کانگریس کس کو ساتھ لینا ہے اورکس کو ساتھ نہیں لینا ہے اس کا فیصلہ کریگی“۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کارگذار صدر سوپریہ سولے نے اتوار کے روز کہاتھا کہ سیٹوں کی تقسیم سے متعلق تبادلہ خیال انڈیا اتحاد کے اندر جاری ہے۔

رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے سولے نے کہاکہ ”متعدد ریاستوں میں سیٹوں کی شیئرینگ پر بات چیت جاری ہے او روہ رکی نہیں ہے۔ ہر ریاست کے اپنے زوایے اور ترتیب ہے۔

کام جاری ہے“۔ قبل ازیں اپوزیشن پارٹیاں 31اگست او ریکم ستمبرکے روزانڈیا کے بیانرپر متحد ہوئیں اور مہارشٹرا میں اپنی تیسری میٹنگ منعقد کی تھی اور مجوزہ لوک سبھا2024انتخابات میں اجتماعی طور پرمقابلہ کرنے پر مشتمل ایک قرارداد کو منظوری دی تھی وہیں سیٹوں کی تقسیم پر مشتمل انتظامات کو بہت جلد ایک ہاتھ دے اور د وسرے ہاتھ لے کے اساس پر ممکن بنانے کا اعلان بھی کیاتھا۔

پانچ اہم ریاستوں چھتیس گڑھ‘ مدھیہ پردیش‘ راجستھان‘ تلنگانہ او رمیزورم میں 7نومبر سے 30نومبر کے درمیان اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں‘ او رنتائج 3ڈسمبر کو برآمد ہوں گے۔