موزمبیق میں سیلاب ، 38 افراد ہلاک

   

پیمبا ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) موسلادھار بارش سے شمالی موزمبیق آج تباہ ہوگیا۔ راحت رسانی کارکن وسیع تباہی پر قابو پانے کی کوشش کرتے دیکھے گئے۔ افریقہ سے ٹکرانے والا یہ اب تک کا سب سے تباہ کن سمندری طوفان ہے جس کے زیراثر موسلادھار بارش سے 38 افراد ہلاک اور ہزاروں مکان تباہ ہوگئے ہیں۔ سڑکیں بہہ گئی ہیں۔ کھیت اور کئی عمارتیں زیرآب آگئی ہیں۔ سمندری طوفان کی وجہ سے شہر موزمبیق جو ایک ہزار کیلو میٹر کے رقبہ پر واقع ہے، تباہ ہوچکا ہے۔ سمندری طوفان کینیتھ سے جمعرات کی رات دیر گئے زمین کھکسنے کے واقعات پیش آئے جس سے کابو ڈیلگاڈو صوبہ متاثر ہوا۔