موسیٰ ندی کیلئے ’امروت‘ اسکیم کے تحت 39 ایس ٹی پیز منظور

   

حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) موسیٰ ندی کو ترقی دینے کے پراجکٹ کے سلسلہ میں مغرب میں نارسنگی تا مشرق میں گوریلی کے درمیان 55 کیلو میٹر طویل اس کے کنارے پر نئے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس (STPs) لگائے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت امکنہ و شہری اُمور نے موسیٰ ندی کے لئے اٹل مشن فار ری جوینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (AMRUT) کے تحت مزید 39 ایس ٹی پیز منظور کئے ہیں اور ان پلانٹس کو موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پراجکٹ میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ ریاست میں پیشرو حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے 31 ایس ٹی پیز کے علاوہ ہوں گے۔ ان میں چار ایس ٹی پیز کارکرد ہوچکے ہیں اور باقی تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔