مولانا صوفی کے انتقال کا صدمہ، اہلیہ بھی چل بسیں

   

پشاور ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سخت گیر عالم دین مولانا صوفی محمد جن کا 11 جولائی کو انتقال ہوگیا تھا جس کا صدمہ ان کی اہلیہ برداشت نہ کرسکیں اور اپنے شوہر کے انتقال کے کچھ گھنٹوں بعد ہی ان کا بھی انتقال ہوگیا۔ یاد رہیکہ 92 سالہ مولانا صوفی محمد وہی شخصیت ہیں جنہوں نے 2001ء میں امریکہ کی افغانستان میں فوج کشی کے بعد امریکی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔ مولانا کی اہلیہ 65 سال کی تھیں اور پچھلے کچھ عرصہ سے ان کا مزاج ناسازتھا۔ مولانا صوفی کے انتقال سے انہیں ایسا صدمہ پہنچا کہ وہ اسے برداشت نہ کرسکیں اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔