موٹر سائیکل سارقوںکی تین رکنی ٹولی گرفتار

   


حیدرآباد : /22 اکٹوبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی اسپیشل کرائم ٹیم نے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے والی 3 رکنی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ سید احمد اور اس کے 2 ساتھی 22 سالہ سید عمر اور 21 سالہ شیخ امیر موٹر سائیکلوں کے سلسلہ وار سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر سی سی ایس کی اسپیشل ٹیم نے مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے دو کاریں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ گرفتار افراد کو چندانگر پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا جارہا ہے ۔