مٹ پلی میں خوفناک حادثہ، دو افراد ہلاک

   

3 افراد شدید زخمی، تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ارکان خاندان مجسم غم

مٹ پلی۔/13 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی سے کورٹلہ قومی شاہراہ (63) چولہ مدی کے حدود بڑا گنڈو ( بڑا پتھر کورٹلہ ، بڑی چٹان ) نزد ویٹرنری کالج کل رات بھیانک موٹر بائیک سڑک حادثہ پیش آیا ، مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق کل رات 9 بجے کے درمیان قومی شاہراہ بڑا گنڈو کورٹلہ کے قریب چلہ مدی مٹ پلی منڈل حدود میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ مٹ پلی مسلم پورہ کے مرزا خواجہ پاشاہ (38) اپنے ارکان خاندان دو دختران عائشہ اور علیشاہ کے ہمراہ موٹر بائیک پر سوار کورٹلہ کچھ کام پر گئے تھے۔ بعد ازاں مقام مٹ پلی کی سمت موٹر بائیک پر سوار واپس ہورہے تھے کہ عین وقت کورٹلہ کے متوطن توگٹی وینکٹیش(28) اپنے دوست اندوری سرینواس کے ساتھ مٹ پلی کچھ کام سے آئے تھے، کورٹلہ واپس ہورہے تھے کہ قومی شاہراہ پر ماروتی نگر و بڑا گنڈو کے قریب تیز رفتار سے دونوں موٹر بائیکس مخالف سمت سے ٹکرا گئے جس پر مرزا خواجہ پاشاہ اور وینکٹیش کو شدید زخمی حالت میں ایمبولینس کے ذریعہ کورٹلہ سرکاری دواخانہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔ ان دو موٹر بائیکس پر سوار سرینواس، عائشہ ، علیشاہ کو 108 ایمبولینس کے ذریعہ مٹ پلی سرکاری ہاسپٹل میں علاج معالجہ کیلئے شریک کیا گیا۔ سرینواس کی حالت تشویشناک ہونے پر موثر علاج کیلئے نظام آباد منتقل کیا گیا۔ آج دوپہر مرزا خواجہ پاشاہ کی میت کو مسلم پورہ مٹ پلی میں موجود ارکان خاندان کے دیدار کیلئے لایا گیا۔ بعد ازاں ان کے آبائی مقام نظام آباد میں تجہیز و تکفین کیلئے لے جایا گیا۔ ان کے اچانک سانحہ ارتحال پر ان کے ارکان خاندان و علاقہ میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔