مٹ پلی کے اقلیتی قائدین کی چیف منسٹر سے ملاقات

   

مٹ پلی /18 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ایس پارٹی سے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے اقلیتی قائدین مٹ پلی بشمول ا حمد شہاب الدین سہیل ، محمد حبیب الدین طلحہ ، محمد عاصم الدین ، شیخ محمد ( مجیب) محمد ذاکر اور دیگر نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے گلدستہ پیش کئے اور علاقہ میں کانگریس پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرنے کا عہد کیا ۔ اس موقع پر حلقہ نظام آباد پارلیمان امیدوار ٹی جیون ریڈی اور پارٹی قائدین حلقہ اسمبلی انچارج جواڈی نرسنگ راؤ سابقہ دھرمپوری دیواستھانم چیرمین جواڈی کرشنا راؤ اور دیگر احباب موجود تھے ۔