مکہ ریجن سمیت مملکت کے کئی علاقوں میں جمعہ تک بارش کی پیش قیاسی

   

ریاض : سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتوار یکم جنوری سے آئندہ جمعہ تک مملکت کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔ بیان میں کہا گیا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں جدہ اور رابغ سمیت متعدد علاقوں، الباحہ، قصیم، مدینہ منورہ، الجوف، حائل اور ریاض کے بعض علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ قومی مرکز کا کہنا ہیکہ رواں ہفتے منگل اور چہارشنبہ کو تبوک کے بالائی علاقہ اورالجوف و شمالی حدود کے بعض علاقوں میں برفباری کی بھی توقع ہے۔ میڈیا کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بارش کے پیش نظر شہریوں اور غیرملکیوں سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مکہ ریجن بارش کی زد میں رہے گا۔
مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ، طائف، الجموم، الکامل، بحرہ، خلیص، اللیث، القنفذہ، العرضیات، اضم، مدینہ منورہ، ینبع، وادی الفرح، خیبر، العلا، ریاض ریجن کے بعض علاقیِ، باحہ، قصیم، شرقیہ اور حدود الشمالیہ کے کئی علاقے متاثر ہوں گے۔