مہاتر محمد کا 2020ء کے بعد بھی اقتدار پر برقرار رہنے کا اشارہ

   

دوحہ۔/14 ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائشیا کے 94 سالہ وزیر اعظم مہاتر محمد نے ہفتہ کے روز یہ اشارہ دیا کہ وہ 2020ء کے بعد بھی برسراقتدار رہ سکتے ہیں جس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ فی الحال ان کا مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال مہاتر محمد کو انتخابات میں تاریخی کامیابی ملی تھی جس نے ملک کی بدعنوانیوں میں ملوث مخلوط حکومت کو شکست دی تھی جو گزشتہ 60 سالوں سے برسراقتدار تھی۔ 2003ء میں اپنے ریٹائرمنٹ سے قبل مہاتر محمد نے ملائشیا میں بیس سال تک حکومت کی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد نجیب رزاق کیلئے ملک کی قیادت کرنے کی راہ ہموار ہوگئی تھی تاہم وہ بھی اب بدعنوانیوں میں ملوث پائے جانے پر اقتدار کے ساتھ ساتھ اپنا وقار بھی کھوچکے ہیں۔