مہاراشٹرا: مسلم اور مراٹھا کو ریزرویشن کانگریس پارلیمانی بورڈ میں قرارداد

   

ممبئی: مہاراشٹرا میں مسلمانوں اور مراٹھا برادری کو ریزرویشن دیا جائے۔ کانگریس پارلیمانی بورڑ میں قرارداد منظور کی گئی ، بورڈ میں مرکزی حکومت کے سیاہ زرعی قوانین، مزدورقوانین، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، ریاست کے سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی امور کے ساتھ ہی حکومت کے کام کاج پر بھی غور وفکر کیا گیا اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف پروگرام کے انعقاد کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ یہ اطلاع آج یہاں مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے نگراں ایچ کے پاٹل نے دی ہے ۔