مہاراشٹرا میں بی جے پی کو پیچھے نہ ڈھکیلیں: پنکجا منڈے

,

   

٭ مہاراشٹرا میں بی جے پی لیڈر پنکجا منڈے نے ایک ریالی سے خطاب میں کہاکہ اُن کے والد گوپی ناتھ منڈے نے بی جے پی میں تبدیلی لائی اور اُن کی درخواست ہے کہ اب پارٹی کو ریورس گیئر میں نہ ڈالیں۔ پنکجا نے کہاکہ ایکناتھ کھڈسے جیسے سینئر قائدین جو پارٹی کو 40 سال دے چکے ہیں، اُنھیں حاشیہ پر کیوں کیا جارہا ہے۔ او بی سی قائدین کی ترقی پر کون ناخوش ہے۔پنکجا نے کہاکہ مہاراشٹرا میں بی جے پی قیادت کی بدلتی روش ٹھیک نہیں ہے۔