مہاراشٹرا میں سوپر اسپیشلٹی ایکسٹینشن ہاسپٹل کا افتتاح

   

لاتور : ہمارے روایتی صحت دیکھ بھال کے نظام نے امراض کی روک تھام اور پروموشنل اپروچ نے آج کے جدید دور میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ، جو خود کو حالیہ وبائی امراض جیسے بحران میں انتہائی مددگار ثابت کررہا ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج مہاراشٹرا کے لاتور میں ویویکانند کینسر اینڈ سوپر اسپیشلٹی ایکسٹینشن ہاسپٹل کا افتتاح کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا ۔ اس موقع راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن مدھوکر راؤ بھاگوت بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے پاس صحت کے بہت سے ماڈل ہیں، تاہم ہندوستان کو ہندوستانی جینیات کے ساتھ منسلک اپنے صحت کے ماڈل کو مضبوط کرنا چاہیے اور اس کے جغرافیہ سے متعلقہ بیماریوں کے براعظمی نمونوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنی جڑوں اور طرز زندگی میں موروثی زندگی گزارنے کے روایتی طریقوں پر غور کرنا چاہیے غذابخش خوراک کے ذریعہ ہم آج کل مروجہ صحت کے بہت سے مسائل کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔