مہاراشٹرا کی صورتحال پر نواب ملک کا ردعمل

,

   

اگر فلک کو ضد ہے بجلیاں گرانے کی …
مہاراشٹرا کی صورتحال پر نواب ملک کا ردعمل
ممبئی 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں جاری غیر یقینی کے درمیان این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے پیر کو ٹوئیٹر پر اشعار کے ذریعہ اپنا ردعمل ظاہر کیا اور اس عزم کا اظہار کیاکہ کوئی اُنھیں اپنی کامیابی سے نہیں روک سکتا۔ ملک نے یہ ٹوئیٹ ایک ایسے وقت کیا جب این سی پی بحران سے گزر رہی ہے کیوں کہ اس کے ایک سینئر لیڈر اجیت پوار اپنے چچا شردپوار کے خلاف بغاوت کے ساتھ بی جے پی کی تائید کررہے ہیں۔ نواب ملک نے ٹوئیٹر پر یہ اُردو شعر لکھا :
اگر فلک کو ضد ہے بجلیاں گرانے کی …
ہمیں بھی ضد ہے وہیں آشیانہ بنانے کی …
’ہم ہوں گے کامیاب‘