مہارشٹرا میں جان لیوا سیلاب میں جان گنوانے والوں کو کنگ سلمان نے پیش کی تعزیت

,

   

سعودی عربیہ کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر کویند نے نام اسی طرح کاپیغام ارسال کیاہے۔
ریاض۔ سعودی کنگ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ہفتہ کے روز صدر رام ناتھ کویند کے نام مہارشٹرا میں سیلاب سے ہونے والی اموات پر تعزیتی پیام ارسال کیاہے‘ مذکورہ سیلاب میں ریاست بھر میں بے شمار اموات اور متعددلوگ زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے حوالے سے سعودی گزٹ نے بتایاہے کہ کنگ سلمان نے ہندوستانی شہریوں اور ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان کوتعزیت پیش کی اورزخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہا رکیا۔

سعودی عربیہ کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر کویند نے نام اسی طرح کاپیغام ارسال کیاہے۔محکم راحت او ربازآبادکاری کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی رات دیر گئے تھے مہارشٹرا میں بار ش سے متعلق واقعات میں 112لوگوں نے جان گنوائی ہے اور99اب تک لاپتہ ہیں۔

حکومت کی تفصیلات کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں سے 1لاکھ35ہزار لوگوں کو خالی کرایا گیاہے۔ محکمہ راحت او ربازآبادکاری نے کہاکہ ”جولائی24رات9:00بجے تک کی تفصیلات کے مطابق 1لاکھ 35ہزار لوگوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے نکالاگیاہے۔

جملہ 112اموات کی خبر ہے اور3221میویشی فوت ہوئے ہیں۔

جملہ53لوگ زخمی ہیں اور99لاپتہ بتائے جارہے ہیں“۔این ڈی آر ایف نے کہاکہ اس کی 26ٹیمیں ممبئی‘ تھانے‘ رتن گیری‘ پالگھار‘ رائے گڑ‘ سہارا‘ سانگلی‘ سندھودرگ نگر اورکولہار پور میں راحت اوبچاؤ کاموں میں ریاستی انتظامیہ کے اشتراک سے مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ مزید اٹھیں ٹیمیں مہارشٹرا سے ائیر لفٹ کے لئے کلکتہ اور ووڈوڈرا سے بالترتیب چار چار مامور ہیں۔